ایان علی کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ 10 دن بعد نافذالعمل ہوگا


ویب ڈیسک March 07, 2016
ڈپٹی اٹارنی جنرل نے ایان علی کے ای سی ایل سے متعلق فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست دائر کردی فوٹو: فائل

سندھ ہائی کورٹ نے ماڈل ایان علی کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ میں ایان علی کی جانب سے بیرون ملک جانے کی درخواست کی سماعت ہوئی، ایان علی نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ ان کی والدہ دبئی میں بیمار ہیں اور وہ ان کی تیمارداری کے لئے دبئی جانا چاہتی ہیں لیکن ایف آئی اے نے ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کررکھا ہے جس کی وجہ سے وہ بیرون ملک نہیں جاسکتیں۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ایان علی کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کرنے کا حکم دے دیا۔

فیصلہ سنائے جانے کے فوری بعد ڈپٹی اٹارنی جنرل نے ایان علی کے ای سی ایل سے متعلق فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کردی، جس میں عدالت عالیہ سے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کے لئے وقت مانگا گیا۔ جس پر عدالت نے فیصلے پر اطلاق 10 روز کے لئے موخر کردیا۔



 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |