کراچی میں غیرت کے نام پر نو بیاہتا جوڑا قتل

خان اللہ محسود اور ثمینہ نے پسند کی شادی کی تھی، پولیس


ویب ڈیسک March 07, 2016
واقعہ کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، پولیس۔ فوٹو؛ فائل

ISLAMABAD: اورنگی ٹاؤن میں نوبیاہتا جوڑے کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کی بسمہ اللہ کالونی میں ایک گھر سے نوجوان لڑکے اور لڑکی کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 25 سالہ خان اللہ محسود اور 23 سالہ ثمینہ کے ناموں سے ہوئی ہے، دونوں نے حال ہی میں پسند کی شادی کی تھی۔

پولیس حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ دونوں کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا۔ واقعہ کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں