لاہور میں ڈاکو کیش وین سے ایک کروڑ روپے لے کر فرار

ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے کیش وین کے 3 سیکیورٹی گارڈز کو زخمی کردیا۔

ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے کیش وین کے 3 سیکیورٹی گارڈز کو زخمی کردیا۔ فوٹو:فائل

FAISALABAD:
تھانہ مستی گیٹ کے علاقے میں ڈاکو کیش وین سے ایک کروڑ روپے لے کر فرار ہوگئے جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں 3 گارڈ زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے تھانہ مستی گیٹ میں 2 موٹرسائیکل سواروں نے اسلحہ کے زور پر بینک کیش وین سے ایک کروڑ روپے لے کر فرار ہوگئے جب کہ ڈکیتی کے واقعے کے دوران ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے 3 سیکیورٹی گارڈز کو زخمی کردیا اور پیسے لے کر باآسانی فرار ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کو موصول ہونے والے سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پینٹ شرٹ میں ملبوس 2 ڈاکو کیش وین سے لوٹی گئی رقم پیدل اٹھا کر فرار ہورہے ہیں جب کہ وہ تنگ گلیوں کا فائدہ اٹھا کر باآسانی فرار ہوگئے۔

Load Next Story