ای میل کے بانی رائے ٹام لینسن 74 برس کی عمر میں چل بسے

رائے ٹام لینسن نے 1971 میں پہلا الیکٹرونک میسج بھیج کر مواصلات کی دنیا میں انقلاب برپا کیا تھا۔


ویب ڈیسک March 07, 2016
رائے ٹام لینسن نے 1971 میں پہلا الیکٹرونک میسج بھیج کر مواصلات کی دنیا میں انقلاب برپا کیا تھا۔ فوٹو:فائل

RAWALPINDI: ای میل کے بانی رائے ٹام لینسن 74 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

دنیا کو جدت کی راہوں پر استوار کرنے والا آج ایک اور نام چل بسا، رائے ٹام لینسن نے 1971 میں پہلا الیکٹرونک میسج بھیج کر مواصلات کی دنیا میں انقلاب برپا کیا اور الیکٹرانک میل کے لئے انہوں نے ایٹ دی ریٹ (@) سیمبل کا انتخاب کیا جب کہ اس دور میں ایک کمپیوٹر سے دوسرے کمپیوٹر پر پیغام بھیجنا کسی خواب سے کم نہ تھا جسے ٹام لینسن نے حقیقت کر دکھایا۔

ٹام لینسن کے انتقال پر گوگل کی جی میل ٹیم نے بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے (@) کا سیمبل متعارف کرانے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ (@) کا سیمبل دنیا کے نقشے پر لانے کے لئے ہم ٹام لینسن کے شکر گزار ہیں۔



ٹام لینسن کے مطابق انہوں نے پہلا میسج خود کو ہی بھیجا تھا جس کے لئے انہوں نے آرپا نیٹ کا انتخاب کیا اور دو کمپیوٹروں کو پاس پاس رکھ کر خود کو ای میل کرتے اور جو پہلا میسج انہوں نے اپنے آپ کو بھیجا اس میں QWERTYUIOP لکھا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |