متحدہ پربھارتی فنڈنگ کے ثبوت مانگنے والے پہلے ان ثبوتوں پر کام کریں جو ان کے پاس ہیں مصطفیٰ کمال

کوئی بڑا فیگر یا ایم کیو ایم کے کارکنان ہمارا ٹارگٹ نہیں لیکن ہم نے کام بتادیا ہے، مصطفیٰ کمال


ویب ڈیسک March 07, 2016
کوئی بڑا فیگر یا ایم کیو ایم کے کارکنان ہمارا ٹارگٹ نہیں لیکن ہم نے کام بتادیا ہے، مصطفیٰ کمال. فوٹو: آن لائن/فائل

متحدہ قومی موومنٹ سے منحرف ہونے والے رہنما مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ الطاف حسین کے را سے تعلقات کے ثبوت مانگنے والے پہلے ان ثبوتوں پر کام کریں جو ان کے پاس پہلے سے موجود ہیں۔

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اپنے گھر پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ پر بھارتی فنڈنگ کے ثبوت جو لوگ مانگ رہے ہیں پہلے وہ ان ثبوتوں پر کام کرلیں جو ان کے پاس موجود ہیں تاہم وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کے بیان پر کچھ نہیں کہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں کسی جماعت میں شامل ہونے کے لئے یہاں نہیں آیا، ہماری پارٹی کا کوئی نام نہیں لیکن ہمارا منشور واضح ہے، نیوز کانفرنس کے بعد ملک کے کونے کونے سے لوگ آرہے ہیں، تحریک انصاف کی لیڈرشپ نے مجھ سے رابطہ نہیں کیا۔

پارٹی میں ایم کیو ایم کے مزید رہنماؤں کی شمولیت سے متعلق سوال پر مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر صغیر اکیلے ہمارے ساتھ شامل نہیں ہوئے، کوئی بڑا فیگر یا ایم کیو ایم کے کارکنان ہمارا ٹارگٹ نہیں، کسی کو ہماری جماعت کانام نہیں پتا لیکن ہم نے کام بتادیا ہے اور پارٹی میں شامل ہونے والے سب کو خوش آمدید کہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے لوگ جب چاہیں گے تو سندھ میں بھی انتظامی بنیاد پر صوبے بن جائیں گے، اگر را کا ایجنٹ نئے صوبے کی بات کرے گا تو لوگ ضرور خود سوچیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |