گورنر سندھ کو مصطفیٰ کمال کی پارٹی کا سرپرست اعلیٰ کہہ سکتے ہیں نبیل گبول

آنے والے دنوں میں ایک اور ڈاکٹر مصطفیٰ کمال کے ساتھ ہوگا، سابق رہنما ایم کیوایم


ویب ڈیسک March 07, 2016
آنے والے دنوں میں ایک اور ڈاکٹر مصطفیٰ کمال کے ساتھ ہوگا، سابق رہنما ایم کیوایم، فوٹو؛ فائل

ایم کیوایم کے سابق رہنما نبیل گبول کا کہنا ہےکہ ابھی ایک اور ڈاکٹر مصطفیٰ کمال کی پارٹی میں شامل ہوگا جب کہ گورنر سندھ ع شرت العباد کو اس نئی پارٹی کا سرپرست اعلیٰ کہہ سکتے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نبیل گبول نے کہا کہ عشرت العباد نے سب سے پہلے ایم کیوایم کو چھوڑا جس کے بعد میں نے پارٹی چھوڑی۔ انہوں نے کہا کہ ابھی اور لوگ بھی مصطفیٰ کمال کے ساتھ آئیں گے، ڈاکٹرز، انجینئرز سمیت پڑھے لکھے لوگ مصطفیٰ کمال کے ساتھ آئیں گے، آنے والے دنوں میں ایک اور ڈاکٹر مصطفیٰ کمال کے ساتھ ہوگا جب کہ عشرت العباد کو نئی پارٹی کا سرپرست اعلیٰ کہہ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ آج ایم کیوایم کے سابق رہنما ڈاکٹر صغیر احمد نے بھی پارٹی کو خیرباد کہہ کر اور اسمبلی رکنیت سے بھی مستعفی ہوکر مصطفیٰ کمال کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |