وزیراعظم اور آرمی چیف 9 مارچ کو سعودی عرب روانہ ہوں گے

آرمی چیف سعودی عرب میں جاری فوجی مشقوں رعد الشمال کا معائنہ کریں گے، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک March 07, 2016
وزیراعظم خادم الحرمین الشریفین کی دعوت پر سعودی عرب جائیں گے۔ فوٹو؛ فائل

وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف 9 مارچ کو علیحدہ علیحدہ سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوں گے۔

سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق خادم الحرمین الشریفین سلمان بن عبدالعزیز السعود کی دعوت پر وزیراعظم نواز شریف بدھ سے سعودی عرب کے تین روزہ سرکاری دورہ پر روانہ ہوں گے جہاں وزیراعظم سعودی قیادت سے ملاقاتوں سمیت دونوں ممالک کے درمیان جاری مشترکہ فوجی مشقوں رعد الشمال کی اختتامی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سعودی عرب کی علاقائی سالمیت اور یکجہتی کو لاحق کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے پاکستان ہمیشہ سعودی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا جب کہ پاکستان سعودی عرب کے تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

دوسری جانب پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف 2 روزہ دورے پر 9 مارچ کو سعودی عرب جائیں گے جہاں وہ مشترکہ فوجی مشقوں رعد الشمال کا معائنہ کریں گے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف خصوصی دعوت پر سعودی عرب جارہے ہیں جہاں جاری مشقوں میں پاکستان سمیت 21 ممالک حصہ لے رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں