وزیراعظم 3 روزہ سرکاری دورے پر بدھ کو سعودی عرب روانہ ہوں گے

وزیراعظم نوازشریف خادم الحرمین الشریفین سلمان بن عبدالعزیز السعود کی دعوت پر سعودی عرب جائیں گے۔

وزیراعظم نوازشریف خادم الحرمین الشریفین سلمان بن عبدالعزیز السعود کی دعوت پر سعودی عرب جائیں گے۔ فوٹو؛ فائل

وزیراعظم نواز شریف خادم الحرمین الشریفین سلمان بن عبدالعزیز السعود کی دعوت پر بدھ کو سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔

سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق خادم الحرمین الشریفین سلمان بن عبدالعزیز السعود کی دعوت پر وزیراعظم نواز شریف بدھ سے سعودی عرب کے تین روزہ سرکاری دورہ پر روانہ ہوں گے جہاں وزیراعظم سعودی قیادت سے ملاقاتوں سمیت دونوں ممالک کے درمیان جاری مشترکہ فوجی مشقوں رعد الشمال کی اختتامی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔


دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سعودی عرب کی علاقائی سالمیت اور یکجہتی کو لاحق کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے پاکستان ہمیشہ سعودی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا جب کہ پاکستان سعودی عرب کے تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی سعودی عرب میں جاری فوجی مشقوں کے معائنے کے لیے 9 مارچ کو سعودی عرب کے 2 روزہ دورہ پر روانہ ہوں گے۔
Load Next Story