بھارت کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی شرکت کیلیے سیکیورٹی کی یقین دہانی کرانا پڑے گی شہریارخان

قومی ٹیم کے بھارت جانے سے متعلق فیصلہ حکومت کرے گی، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ


ویب ڈیسک March 07, 2016
قومی ٹیم کے بھارت جانے سے متعلق فیصلہ حکومت کرے گی، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ، فوٹو؛ فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریارخان کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے بھارت جانے یا نہ جانے کا فیصلہ حکومت کرے گی تاہم ورلڈ ٹی20 میں شرکت کے لیے بھارت کوسیکیورٹی کی یقین دہانی کرانی پڑے گی۔

قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی شہریارخان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے ہماری ٹیم بھارت گئی ہے جہاں وہ سیکیورٹی انتظامات کاجائزہ لے کر رپورٹ دے گی اور اس رپورٹ کی بنا پر قومی ٹیم کےبھارت جانے یا نہ جانےکا فیصلہ حکومت کرے گی لیکن ہم چاہتے ہیں کہ قومی ٹیم ورلڈ ٹی 20 میں شرکت کے لیے بھارت جائے جس کے لیے بھارت کوسیکیورٹی کی یقین دہانی کرانی پڑے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کے سیکریٹری جنرل نے بھی ہمیں سیکیورٹی سے متعلق ای میل بھجوائی ہے جب کہ پاکستانی ہائی کمشنربھی راج ناتھ سنگھ سےملاقات کی کوشش کررہےہیں۔

شہریارخان نے کہا کہ ورلڈ ٹی 20 کے لیے قومی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں جس میں افتخار احمد اور خرم منظور کو سے ڈراپ کرکے خالد لطیف اور احمد شہزاد کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سلمان بٹ کو ہم نے نہیں نکالا، انہیں آیندہ کے لیے دیکھیں گے کیونکہ انہوں نے 5 سال تک کرکٹ نہیں کھیلی اور وہ پی ایس ایل میں بھی نہیں تھے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی کے بیان کاجائزہ لے رہے ہیں مگرابھی کوئی ایکشن نہیں لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں