متحدہ پرالزامات لگانے والوں کے پاس ثبوت ہیں توعدالت میں ثابت کریں ترجمان ایم کیو ایم

ایم کیوایم کوختم کرنے اور اسے ٹکڑے ٹکڑے کرنے کے لیے ایک بارپھر 1992 والا ڈرامہ دہرایا جارہا ہے، ترجمان


ویب ڈیسک March 07, 2016
ایم کیوایم کوختم کرنے اور اسے ٹکڑے ٹکڑے کرنے کے لیے ایک بارپھر 1992 والا ڈرامہ دہرایا جارہا ہے، ترجمان

متحدہ قومی موومنٹ کے ترجمان کا کہنا ہےکہ ایم کیوایم کوختم کرنے اور اسے ٹکڑے ٹکڑے کرنے کے لیے ایک بارپھر 1992 والا ڈرامہ دہرایا جارہا ہے جب کہ الزامات لگانے والوں کے پاس ثبوت ہیں تو عدالتوں میں ثابت کریں۔

ایم کیوایم کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ الطاف حسین نے جب سے مہاجروں کے حقوق کے لیے جدوجہدکا آغازکیا تب سے اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے مہاجروں کی اس واحد نمائندہ جماعت کوختم کرنے اور اس کے قائد کوراستے سے ہٹانے کی سازشیں کی جاتی رہی ہیں، ایم کیوایم میں کئی بارگروپ بنانے کی بھی کوششیں کی گئیں اور اس کے خلاف بدترین ریاستی آپریشن بھی کیا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ تمام ترسازشوں میں بری طرح ناکامی کے بعد اب ایک بارپھرمہاجروں سمیت تمام محروم عوام کی اس واحد جماعت ایم کیوایم کوختم کرنے کے 1992 والا ڈرامہ دہرایا جارہا ہے، الطاف حسین کو راستے سے ہٹانے کی بھرپورکوشش کی جارہی ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پر ''را'' سے تعلق کے بے ہودہ الزام سراسرجھوٹ اور بے بنیاد ہیں جنہیں مسترد کرتے ہیں اور اگر الزامات لگانے والوں کے پاس ثبوت ہیں تو ان الزامات کوعدالتوں میں ثابت کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں