سندھ رینجرز نے پراسیکیوشن اور اپنے تھانے قائم کرنے کا اختیار مانگ لیا

پولیس کی ناقص تفتیش سے ملزم چھوٹ جاتے ہیں اور پولیس پر سیاسی دباؤ ہے، رینجرز کا سپریم کورٹ میں مؤقف


ویب ڈیسک March 07, 2016
پولیس کی ناقص تفتیش سے ملزم چھوٹ جاتے ہیں اور پولیس پر سیاسی دباؤ ہے، رینجرز کا سپریم کورٹ میں مؤقف، فوٹو؛ فائل

سندھ رینجرز نے سپریم کورٹ کے ذریعے سندھ حکومت سے کراچی میں اپنے تھانے قائم کرنے اور پراسیکیوشن کے اختیارات کا مطالبہ کیا ہے۔

کراچی بدامنی کیس کی سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سماعت کے دوران رینجرز کے وکیل کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی جس میں کہا گیا کہ ٹارگٹ کلنگ، دہشت گردی، اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری کے مقدمات میں پروسیکیوشن کے اختیارات دیئے جائیں جب کہ صوبائی حکومت سے رینجرز کو اپنے تھانے قائم کرنے کی بھی اجازت دلوائی جائے۔

رینجرز کی جانب سے سپریم کورٹ میں پیش کی گئی رپورٹ میں سندھ پولیس کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتےہوئے کہا گیا ہے کہ پولیس کی ناقص تفتیش سے ملزم چھوٹ جاتے ہیں، پولیس پر سیاسی دباؤ ہے جس کے باعث تفتیش معیاری نہیں ہوپاتی۔ رینجرز کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ صوبائی حکومت اس کے اختیارات کم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ رینجرز کی جانب سے صوبے میں خصوصی اختیارات میں توسیع سال کی بنیاد پر کرنے کا کہا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں