صومالیہ میں امریکی ڈرون حملے میں 150 افراد ہلاک

حملہ دہشت گردوں کے ٹریننگ کیمپ پر کیا گیا جس میں مرنے والے دہشت گرد ہیں، پینٹاگون

حملہ دہشت گردوں کے ٹریننگ کیمپ پر کیا گیا جس میں مرنے والے دہشت گرد ہیں، پینٹاگون، فوٹو؛ فائل

UNITED NATIONS:
صومالیہ میں دہشت گردوں کے ٹریننگ کیمپ پر امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں 150 سے زائد دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صومالیہ میں دہشت گردوں کے ٹریننگ کیمپ پر امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں 150 سے زائد جنگجو ہلاک ہوگئے۔ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے کہ ٹریننگ کیمپ میں موجود دہشت گرد بڑے حملے کی تیاریاں کررہے تھے جو امریکا اور افریقی فورسز کے خلاف کیے جاسکتے تھے۔

پینٹاگون کے مطابق ٹریننگ کیمپ پر گزشتہ کئی دنوں سے نظر رکھی جارہی تھی جس پر حملے میں ابتدائی طور پر 150 دہشت گردوں کے مارے جانے کی اطلاعت ہیں تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں جب کہ کارروائی دہشت گردوں کے خلاف بڑی کامیابی ہے۔
Load Next Story