اداکاروں کی بیویوں کو گٹکہ کی تشہیر میں حصہ لینے پر انتباہ

ممنوعہ برانڈ کی تشہیر غیر قانونی اقدام کے ذمرے میں آتا ہے


Showbiz Desk March 08, 2016
ممنوعہ برانڈ کی تشہیر غیر قانونی اقدام کے ذمرے میں آتا ہے ۔ فوٹو : فائل

بھارتی سینسربورڈ نے گٹکہ کی تشہیر سے متعلق مختلف کمرشلز کا حصہ بننے والے اداکاراؤں کی بیویوں کو انتباہی خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سینسر بورڈ کے حکام کے مطابق شاہ رخ خان ،گووندا،اجے دیوگن اور ارباز خان کی بیویاں ایسے اشتہارات میں نظر آتی ہیں جن میں گٹکہ کی تشہیر کی جاتی ہے جبکہ گٹکہ کی تشہیر ممنوع ہے اور اس کا لائیسنس جاری نہیں کیا جاتا۔انھوں نے کہا کہ ممنوعہ برانڈ کی تشہیر غیر قانونی اقدام کے ذمرے میں آتا ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں