وفاقی وصوبائی حکومت عوام کے تحفظ میں ناکام ہوگئی الطاف حسین

تمام ادارے دہشت گرد ی کی روک تھام کیلیے اپنی ذمہ داری مؤثراندازمیں پوری کریں

عوام سفاک دہشتگردوں سے بچاؤ کی تدابیر اختیار کرلیں ، نائن زیرو پر اجلاس سے خطاب فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ وفاقی وصوبائی حکومت کو دہشت گردی کی روک تھام اورعوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے جو تدابیراختیارکرنی چاہیے تھیں اس میں وہ مکمل طورپرناکام ہوچکی ہیں۔

وفاقی وصوبائی حکومتیں اگرعوام کو جان ومال کاتحفظ فراہم نہیں کرسکتیں اوروہ اس سلسلے میں بے بسی کا شکار ہیں توانھیں میرابرادرانہ مشورہ ہے کہ وہ کھل کراپنی مشکلات بتادیں اور رضاکارانہ طور پر حکومت سے الگ ہوجائیں۔ وہ ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپر اراکین رابطہ کمیٹی ، حق پرست ارکان پارلیمنٹ اورتنظیمی شعبہ جات کے ارکان کے اجلاس سے فون پر خطاب کررہے تھے۔


انھوں نے اہلیان سندھ سمیت پورے پاکستان خصوصاً کراچی کے امن پسند عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ میں گزشتہ کئی مہینوں سے اپنی تقاریرمیں ان خدشات کااظہارکرتارہاکہ کراچی میں طالبان تیزی سے آرہے ہیں اوراپنے اڈے بنارہے ہیں، میں لوگوں سے اپیلیں کرتارہا کہ اپنے اپنے علاقوں کی حفاظت کیلئے ویجیلنس کمیٹیاں تشکیل دیں اوراپنے اپنے علاقوں کی خودحفاظت کریں لیکن مجھے افسوس ہے کہ ایسانہیں ہوا۔ اگر شہر کی ہرگلی میں چوکیداری نظام قائم ہوتا تو شہر میں ایک بھی طالبان داخل نہیں ہوتا۔ اب بھی وقت ہاتھ سے نہیں گیا۔

لوگ اس وقت سے ڈریں جب سفاک دہشت گرد آپ کے گھروں میں داخل ہوکر آپکے بال بچوںکواٹھاکرلے جائیں گے ۔الطاف حسین نے خودکش حملے میں شہید ہونے والے رینجرزکے اہلکاروں کیلئے دعائے مغفرت کی ، انکے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور پولیس ورینجرزکے زخمی اہلکاروںکی صحتیابی کی دعاکی ۔

Recommended Stories

Load Next Story