وزیراعظم سے وزرائے اعلیٰ کی ملاقات ملکی صورتحال پرتبادلہ خیال

چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی ندیم افضل چن نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کی۔


Numainda Express November 09, 2012
چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی ندیم افضل چن نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کی۔ فوٹو: فائل

چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ نے وزیراعظم راجا پرویزاشرف کے ساتھ اسلام آباد میں ملاقات کی اور مجموعی ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔

ملاقات کرنے والوں میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف، وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا امیرحیدرہوتی اوروزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی شامل تھے۔ وزیراعظم نے وزرائے اعلیٰ کواپنے حالیہ دورۂ لائوس کے بارے میں آگاہ کیا۔

جہاں انھوں نے آسیام کانفرنس سے خطاب کیااورکانفرنس کی سائڈلائن پر کئی ممالک کے سربراہان سے ملاقات کی۔وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ کی شرکت کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس شرکت سے یہ ادارہ مضبوط ہوگا اور یہ ادارہ مزید فعال ہو جائے گا۔انھوں نے اس اعتماد کا اظہارکیاکہ قومی اہمیت کے معاملات کواجتماعی دانش مندی سے حل کیا جائے گا اور اس سے جمہوری اقدار کو بھی فروغ ملے گا۔ چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی ندیم افضل چن نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |