ایو لین شرما کو وزن میں 5کلو کمی کے چیلنج کا سامنا

اداکارہ ان دنوں کئی میل پیدل چلتی ہیں اور خوراک میں بھی کمی کردی ہے

اداکارہ ان دنوں کئی میل پیدل چلتی ہیں اور خوراک میں بھی کمی کردی ہے فوٹو : فائل

ISLAMABAD:
بالی وڈ کی نوآموز اداکارہ ایو لین شرما اپنے بڑھتے ہوئے وزن سے کافی پریشان ہیں جبکہ انھیں اپنی نئی فلم میں ایک سلم اینڈ اسمارٹ لڑکی کا کردار کرنا ہے۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق ایو لین شرما سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے وزن میں پانچ کلو تک کمی کریں۔اداکارہ ان دنوں کئی میل پیدل چلتی ہیں اور انھوں نے اپنی خوراک میں بھی کمی کردی ہے اداکارہ کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ پوری طرح سے مطمئن نہیں ہیں اور اسی ہفتے ٹوکیو جانے کا ارادہ رکھتی ہیں جہاں وہ ماہرین کے زیر تربیت کورس میں حصہ لیں گی تاکہ نئی فلم کی شوٹنگ سے پہلے مناسب فٹنس حاصل کرسکیں۔
Load Next Story