صدرممنون مسلم فورم پر قومی زبان میں خطاب کرنے والے پہلے پاکستانی رہنما بن گئے

صدر مملکت ممنون حسین نے او آئی سی کے 5ویں غیرمعمولی اجلاس میں اردومیں خطاب کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کی


APP March 08, 2016
یہ دوسرا موقع ہے کہ جب صدرممنون حسین نے کسی بین الاقوامی فورم پر اردوزبان میںخطاب کیا فوٹو: فائل

صدر مملکت ممنون حسین نے او آئی سی کے 5ویں غیرمعمولی اجلاس میں اردومیں خطاب کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کی اوراس طرح وہ دنیا کے سب سے بڑے مسلم فورم پرقومی زبان میں تقریرکرنیوالے پہلے پاکستانی رہنما بن گئے۔

اوآئی سی سیکریٹریٹ نے سربراہ اجلاس میں شریک 49 ممالک کے رہنمائوں کی سہولت کیلیے صدرکے خطاب کے انگریزی، عربی اور انڈونیشیائی زبانوں سمیت کثیر السانی ترجمہ کے لیے خصوصی انتظامات کیے تھے۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ یہ دوسرا موقع ہے کہ جب صدرممنون حسین نے کسی بین الاقوامی فورم پر اردوزبان میں خطاب کیا،اس سے قبل انھوں نے گزشتہ سال دسمبر میں چین کے شہر ووژن میں انٹرنیٹ کانفرنس سے قومی زبان میں خطاب کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں