فیصل آباد میں گھرمیں آتشزدگی کے باعث 3 بچے اورخاتون جھلس کرجاں بحق

جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 8 سے 2 سال کے درمیان ہیں


ویب ڈیسک March 08, 2016
منظور اور اس کا بیٹا اویس بھی شدید زخمی ہو گئے فوٹو: فائل

ملت ٹاؤن میں شارٹ سرکٹ سے گھر میں آتشزدگی کے باعث 3 بچے اور خاتون جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد کے علاقے ملت ٹاؤن کی بیس لائن کے رہائشی منظور کے گھر میں رات گئے اس وقت آگ بھڑک اٹھی جب وہ اپنے گھر والوں کے ہمراہ سو رہا تھا۔ حادثے میں منظور کی بیوی خالدہ، اس کی 8 سالہ بیٹی طیبہ، 6 سالہ حسنین اور 3 برس کا الیاس موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ منظور اور اس کا بیٹا اویس شدید زخمی حالت میں اب بھی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ دونوں زخمیوں کی حالت بھی تشویش ناک ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کا واقعہ شارٹ سرکٹ کا نتیجہ ہے تاہم واقعے کی دوسرے پہلوؤں سے بھی تفتیش کی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |