حکومتی اداروں کوادائیگیاں بینک کے ذریعے کرنیکی سفارش

پنشن کی ادائیگی میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی، سینٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس

پنشن کی ادائیگی میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی، سینٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس فوٹو: فائل

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے متعلقہ حکومتی اداروں کو تنخواہوں کی طرح دیگر تمام ادائیگیاں براہ راست بینک اکاونٹس کے ذریعے کرنے کی سفارش کی ہے۔


تاہم اداروں کے سسٹم میں مزید بہتری سے متعلق تجاویز کے جائزہ کیلیے کمیٹی نے آڈٹ اوراکاوئنٹس کے حکام کامشترکہ اجلاس بلانے کافیصلہ کیاہے جبکہ اے جی پی آرنے کمیٹی کو آگاہ کیاکہ اس حوالے سے پنشنرزکو آپشن دیدیاگیاہے وہ بینک اکاونٹس کے ذریعے پنشن حاصل کرسکتے ہیں۔ اجلاس قائم مقام چیئرمین سردارفتح حسنی کی زیر صدارت ہوا ۔

آئی این پی کے مطابق کمیٹی نے سرکاری ملازمین کو پنشن کی ادائیگیوں کے معاملے پر اے جی پی آرکی بریفنگ پر عدم اطمینان کااظہارکرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ پنشن کی ادائیگیوںمیں تاخیرکی وجوہات سادہ اندازہ میںپیش کی جائیں اس معاملے میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ اے پی پی کے مطابق کمیٹی نے اکائونٹنٹ جنرل ریونیوز سے فنڈزکے اجراء میں 2 سے 3 فیصد کمیشن وصول کرنیکی شکایات کاسخت نوٹس لیتے ہوئے اکائونٹنٹ جنرل کو ہدایت کی کہ ادارے کے معاملات کوشفاف بنایا جائے۔
Load Next Story