جس ویڈیوکی بنیاد پرالزامات لگائے جارہے ہیں وہ ذاتی لین دین کی ہے رانا مشہود
مجھ سے متعلق ویڈیو کا معاملہ نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، وزیرتعلیم
وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود کہتے ہیں کہ انہوں نے قومی خزانے کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا اور جس ویڈیو کی بنیاد پر ان پر الزامات لگائے جارہے ہیں وہ ذاتی لین دین سے متعلق ہے۔
فیصل آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرتعلیم پنجاب کا کہنا تھا کہ جس وڈیو کی بنیاد پر ان پر الزامات لگائے جاتے ہیں وہ جھوٹی ہے، انہوں نے قومی خزانے کو نقصان نہیں پہنچایا۔ دیکھا جائے تو یہ ویڈیو ایک نجی لین دین کی ویڈیو ہے۔ اگر اس ویڈیو میں سچائی ہوتی تو وہ آج وزارت میں نہ ہوتے۔
رانا مشہود کا کہنا تھا کہ نیب ایک قانونی اورآئینی ادارہ ہے، اس کا پہلا کام انکوائری کرنا اوراس کے بعد الزام لگانا ہے ۔ ان کی ویڈیو کا معاملہ نیب کے دائرہ اختیارمیں نہیں آتا، ان کے معاملے میں نیب پوائنٹ اسکورنگ نہ کرے ، انہوں نے اس سلسلے میں نیب کے ڈی جی کو براہ راست خط بھی لکھا ہے کہ ان پر الزامات ذرائع سے نہ جوڑے جائیں۔