سونم اوررنویرایک ساتھ اسکرین پرتہلکہ مچا سکتے ہیں انیل کپور

دونوں ایک ساتھ تہلکہ خیزکام کرکے مداحوں کو محظوظ کرسکتے ہیں، انیل کپور


ویب ڈیسک March 08, 2016
دونوں ایک دوسرے سے سالوں سے واقف ہیں، انیل کپور:فوٹو:فائل

بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار انیل کپورکا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی اور اداکارہ سونم کپور اور رنویر سنگھ ایک ساتھ اسکرین پر کچھ منفرد کرسکتے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار انیل کپورکا کہنا ہے کہ سونم اوررنویرایک ساتھ بڑے پردے پر بہترین کام کر سکتے ہیں ، کسی ہدایت کارکو انہیں ساتھ فلم میں کاسٹ کرنا چاہیئے کیونکہ وہ دونوں ایک دوسرے سے سالوں سے واقف ہیں اور ایک ساتھ تہلکہ خیز کام کرکے مداحوں کو محظوظ بھی کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکاررنویر سنگھ ہدایت کارادیتیہ چوپڑا کی فلم "بے فکر" کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جب کہ سونم کپور فلم "نیرجا" کی کامیابی پرخاصی خوش ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے