پاک امریکا تعلقات مزید بہتر ہوں گے رچرڈ اولسن

پاکستان اور امریکا کے خطے میں مشترکہ مفادات ہیں، مضبوط تعلقات دونوں ممالک کے مفاد میں ہیں


INP November 09, 2012
پاکستان اور امریکا کے خطے میں مشترکہ مفادات ہیں، مضبوط تعلقات دونوں ممالک کے مفاد میں ہیں ، فوٹو: اسٹیٹ ڈاٹ گورنمنٹ

KARACHI: پاکستان کیلیے امریکا کے نئے سفیر رچرڈ اولسن نے کہا ہے کہ آئندہ برسوں میں پاک امریکا تعلقات مزید بہتر ہونگے۔

پاکستان اور امریکا کے خطے میں مشترکہ مفادات ہیں،مضبوط تعلقات دونوں ممالک کے مفاد میں ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ امریکا کے لیے پاکستان اور پاکستان کیلیے امریکا نہایت اہمیت کے حامل رہیںگے۔ امریکی سفیر نے اس تاثر کی نفی کی کہ صدر باراک اوبامہ کی پالیسیاں پاکستان کے لیے جارحانہ رہیں گی۔

وہ جمعرات کو یہاں قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں سالانہ امریکی مطالعاتی کانفرنس کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کررہے تھے۔ قبل ازیںکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رچرڈ اولسن نے کہا کہ امریکا نے پاکستان میں تعلیم کو فروغ دینے کا عزم کررکھاہے'12ہزار طلبہ کو یونیورسٹی کی سطح پر وظائف دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |