ملک سے دہشتگردی کو مکمل ختم کیا جائیگا سیاسی و عسکری قیادت میں اتفاق

ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ اولین ترجیح اور قومی عزم ہے، وزیر اعظم نواز شریف


ویب ڈیسک March 08, 2016
ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ اولین ترجیح اور قومی عزم ہے، وزیر اعظم نواز شریف، فوٹو؛ پی آئی ڈی

DERA ISMAIL KHAN: سیاسی و عسكری قیات نے اتفاق كیا ہے كہ قومی عزم و فریضہ سمجھتے ہوئے ملك سے دہشت گردی كو مكمل طور پر ختم كیا جائے گا۔



وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت وزیراعظم ہاؤس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، وزیر داخلہ چوہدری نثار، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر، قومی سلامتی كے مشیر ناصرجنجوعہ اور وزیر اعظم كے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز كے علاوہ دیگر اہم سیاسی و عسكری قیادت بھی شریك تھی۔



اجلاس میں ملكی سلامتی كی صورتحال، دہشت گردی كے خلاف جنگ اور آپریشن ضرب عضب كے نتائج پر تفصیلی تبادلہ خیال كیا گیا جب کہ اس موقع پر اجلاس كے شركا نے سانحہ شب قدر كی مذمت اور تشویش كا اظہار كیا۔



اجلاس میں ملك كی سیاسی و عسكری قیادت نے اس بات پر اتفاق كیا كہ دہشت گردی كا خاتمہ قومی عزم اور فریضہ ہے اور اس اہم قومی عزم و فریضہ کی ادائیگی کے لیے جانیں قُربان كرنیوالے مسلح افوج و امن و امان برقرار ركھنے والے اداروں كے بہادر افسران و اہلكاروں كو خرج عقیدت پیش كیا گیا۔ اجلاس میں وزیر اعظم نواز شریف نے كہا كہ ملك سے دہشت گردی كا مكمل خاتمہ اولین ترجیح اور قومی عزم ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں