ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل سری لنکن ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل

ورلڈکپ کے لئے نئی 5 رکنی سلیکشن کمیٹی بنادی گئی جس کی سربراہی اروندا ڈسلوا کریں گے۔


ویب ڈیسک March 08, 2016
ورلڈکپ کے لئے نئی 5 رکنی سلیکشن کمیٹی بنادی گئی جس کی سربراہی اروندا ڈسلوا کریں گے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی دفاعی چیمپئن سری لنکا کو ایونٹ سے قبل ہی بھڑا جھٹکا مل گیا اور کپتان لیستھ ملنگا کی انجری کے باعث باہر ہونے کے بعد سلیکشن کمیٹی بھی تحلیل کردی گئی۔

بھارت سے دوطرفہ سیریز اور ایشیا کپ میں مسلسل ناقص پرفارمنس کے باعث سری لنکن کرکٹ بورڈ نے سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کردیا جب کہ ورلڈکپ کے لئے نئی 5 رکنی سلیکشن کمیٹی اروندا ڈسلوا کی قیادت میں بنادی گئی، کمیٹی میں سری لنکن سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز کمارسنگاکارا،رومیش کالووترانا، لالیتھ کالو پیروما اور رنجیت مادوراسنگھی شامل ہیں۔ نئی سلیکشن کمیٹی نے اپنا کام شروع کردیا جب کہ آج پریس کانفرنس کے دوران کمیٹی آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق بریفنگ دے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |