آئی سی سی نے پاکستان ٹیم کو دھرم شالا میں سیکیورٹی دینے سے انکار کردیا

اگر 19 مارچ کو گراؤنڈ کے باہر سابق فوجیوں نے احتجاج کیا تو ان کے خلاف کارروائی نہیں کریں گے،ریاستی وزیراعلیٰ

اگر 19 مارچ کو گراؤنڈ کے باہر سابق فوجیوں نے احتجاج کیا تو ان کے خلاف کارروائی نہیں کریں گے،ریاستی وزیراعلیٰ۔ فوٹو: فائل

پاک بھارت میچ سے قبل ہی دھرم شالا میں شہریوں کا احتجاج جاری ہے جب کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان ٹیم کو سیکیورٹی دینے سے انکار کردیا۔

بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے شہر دھرم شالا میں 19 مارچ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سب سے بڑا ٹاکرا روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا تاہم میچ سے قبل پاکستانی ٹیم کی سیکیورٹی سوالیہ نشان بن گئی جب کہ گرین شرٹس کی سیکیورٹی کے حوالے سے آئی سی سی کا کہنا ہے کہ گراؤنڈ کے اندر پاکستانی ٹیم کو سیکیورٹی دینا ہماری ذمہ داری ہے لیکن گراؤنڈ سے باہر سیکیورٹی نہیں دے سکتے۔


دوسری جانب دھرم شالا میں پاک بھارت میچ کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے پلے کارڈز اٹھا کرپاک بھارت میچ کی مخالفت کی جب کہ ریاستی وزیراعلی ویربدرا سنگھ کا کہنا ہے کہ پاک بھارت میچ کے حوالے سے لوگوں میں اشتعال پایا جاتا ہے، اگر 19 مارچ کو گراؤنڈ کے باہر سابق فوجیوں نے احتجاج کیا تو ان کے خلاف کارروائی نہیں کریں گے۔

Load Next Story