خیبرپختونخوا میں تحفظ خواتین کے لئے مسودہ تیار کرلیا عمران خان

مسودہ اسلامی نظریاتی کونسل کو بھجوادیا جس کی منظوری کے بعد بل اسمبلی میں پیش کیا جائے گا،چیئرمین پی ٹی آئی


ویب ڈیسک March 08, 2016
مسودہ اسلامی نظریاتی کونسل کو بھجوادیا جس کی منظوری کے بعد بل اسمبلی میں پیش کیا جائے گا،چیئرمین پی ٹی آئی. فوٹو: فائل

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں خواتین کے تحفظ کے لئے مسودہ تیار کرکے اسلامی نظریاتی کونسل کو بجھوا دیا گیاہے۔

پشاور میں بے نظیر یونیورسٹی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا انتہا پسندی کے باعث سب سے زیادہ متاثر ہونے والا صوبہ ہے اور ہم نہیں چاہتے کہ کوئی بھی ایسا بل پاس ہو جس سے صوبہ متاثر ہو اس لئے خواتین کے تحفظ کے لئے مسودہ تیار کرلیا گیا ہے جس میں خواتین کے حقوق کی نمائندگی ہوگی جب کہ مسودہ اسلامی نظریاتی کونسل کو بھجوادیا گیا ہے جہاں علمائے کرام کے غوروخوض کے بعد بل منظوری کے لئے اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔



اس سے قبل خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے چیئرمین تحریک انصاف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ قائداعظم کا فرمان ہے کہ کوئی قوم اس وقت تک ترقی کی راہوں پر گامزن نہیں ہوسکتی جب کہ اس قوم کی خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کھڑی نہ ہوں، پی ٹی آئی خواتین کو بااختیار بنانے کےلئے مصروف عمل ہے۔



عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے عزم کر رکھا ہے کہ خواتین کو بااختیار بناتے ہوئے انہیں سازگار ماحول فراہم کیا جائے گا جہاں وہ قوم کے مستقبل کو بناسکیں جب کہ میری والدہ میرے لئے متاثرکن شخصیت تھیں جنہوں نے مجھے اپنے اہداف حاصل کرنے کی ہمت دلائی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |