نریندرمودی کو قتل کرنیکا منصوبہ بنایا تھاابوجندل کااعتراف

کامیابی حاصل نہیں ہوسکی، 2002ء میں گجرات فسادات میں شامل تھا، دوران تفتیش بیان

کامیابی حاصل نہیں ہوسکی، 2002ء میں گجرات فسادات میں شامل تھا، دوران تفتیش بیان ، فوٹو : فائل

HYDERABAD:
ممبئی حملوں کے الزام میں گرفتار لشکرطیبہ کے رکن ابوجندل نے اعتراف کیا ہے کہ انھوں نے 2002ء میں گجرات فسادات کے دوران ریاستی وزیراعلیٰ نریندرمودی کوقتل کرنیکا منصوبہ بنایا تھا۔


بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گجرات انسداد دہشت گرد اسکواڈکی تحویل میں موجودابوجندل نے دوران تفتیش دہلی اور مہاراشٹر پولیس کوبتایاکہ 2002ء میں فسادات میں وہ شامل تھے اورانھوں نے ریاستی وزیراعلی نریندرمودیکوقتل کرنے کا منصوبہ بنایاتھا تاہم اس میں کامیابی حاصل نہیں ہوسکی۔ انھوں نے اعتراف کیاکہ گجرات فسادات کے لیے کئی مقامی نوجوانوں کو بھرتی کیا گیا۔
Load Next Story