ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے کوالیفائنگ میچ میں 6 پاکستانی کھلاڑی شریک

ہانگ کانگ کی ٹیم میں 5 اور زمبابوے کی ٹیم میں ایک پاکستانی کھلاڑی اپنی اپنی ٹیم کی نمائندگی کر رہے ہیں۔


ویب ڈیسک March 08, 2016
ہانگ کانگ کی ٹیم میں 5 اور زمبابوے کی ٹیم میں ایک پاکستانی کھلاڑی اپنی اپنی ٹیم کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

بھارت میں آج سے شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی شمولیت گو مگوں کی صورتحال کا شکار ہے لیکن گرین شرٹس کے بھارت میں پہنچنے سے پہلے ہی وہاں 6 پاکستانی کھلاڑی ایسے ہیں جو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آج ہونے والا پہلا میچ کھیل رہے ہیں۔

جی جناب! پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلے گی یا نہیں اس کا فیصلہ بھارت میں موجود پاکستانی سیکیورٹی ٹیم کی رپورٹ کی روشنی میں کیا جائے گا البتہ 6 پاکستانی کھلاڑی ایسے جو جو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا پہلا میچ کھیل رہے ہیں۔ بھارت کے شہر ناگپور میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ میچ میں زمبابوے اور ہانک کانگ کی ٹیمیں مدمقابل ہیں جب کہ ہانگ کانگ کی ٹیم میں 5 اور زمبابوے کی ٹیم میں ایک کھلاڑی ایسا ہے جس کا تعلق پاکستان سے ہے۔

ہانگ کانگ کی ٹیم کی قیادت بھی ایک پاکستانی تنویر افضل کر رہے ہیں جن کا تعلق پنجاب کے شہر گجرات سے ہے اور وہ پاکستان کی جانب سے انڈر19 کرکٹ بھی کھیل چکے ہیں، تنویر افضل اپنے کیرئیر میں 7 ون ڈے اور 17 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں جب کہ ایک روزہ میچز میں انہوں نے 12 اور ٹوئنٹی میں 12 وکٹیں حاصل کیں۔ ہانگ کانگ کے بابر حیات اور نزاکت خان کا تعلق پنجاب کے ہی ضلع اٹک سے ہے اوردونوں ہی آل راؤنڈر کی حیثیت سے ٹیم میں شامل ہیں جب کہ حسیب امجد راولپنڈی کے رہائشی اور بطور بولر ٹیم کا حصہ ہیں ندیم احمد بہاولپور میں پیدا ہوئے اور بطور بولر کھیل رہے ہیں ۔

زمبابوے کی ٹیم میں سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے آل راؤنڈر سکندررض شامل ہیں جو زمبابوے کی جانب سے اب تک 4 ٹیسٹ ، 55 ون ڈے اور 21 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں