ایم کیوایم کو ’’را‘‘ کی فنڈنگ کے الزامات کی تحقیقات ایف آئی اے کے سپرد

وزیراخلہ کی ہدایت پر تحقیقاتی کمیٹی نے لندن میں منی لانڈرنگ کیس کے ملزم سرفراز مرچنٹ کو بھی سمن جاری کردیا۔


ویب ڈیسک March 08, 2016
وزیراخلہ کی ہدایت پر تحقیقاتی کمیٹی نے لندن میں منی لانڈرنگ کیس کے ملزم سرفراز مرچنٹ کو بھی سمن جاری کردیا۔

وزیرداخلہ چوہدری نثار نے ایم کیو ایم پر بھارتی خفیہ ایجنسی ''را'' کی فنڈنگ کے حوالے سے الزامات کی تحقیقات انکوائری ایف آئی اے کو سونپ دیں جب کہ لندن میں منی لانڈرنگ کیس کے ملزم سرفراز مرچنٹ کو بیان ریکارڈ کرانے اور شواہد فراہم کرنے کے لیے سمن جاری کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی نے ایم کیو ایم پر بھارتی خفیہ ایجنسی ''را'' کی فنڈنگ کے حوالے سے الزامات کی تحقیقات ایف آئی اے کے حوالے کردی ہیں جب کہ الزامات کا جائزہ لینے کیلیے انکوائری کمیٹی کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کمیٹی منی لانڈرنگ ، ہتھیاروں کی غیر قانونی خرید اور ''را'' کی فنڈنگ کے الزامات کی چھان بین کرے گی۔

وزیراخلہ کی ہدایت پر تحقیقاتی کمیٹی نے لندن میں منی لانڈرنگ کیس کے ملزم سرفراز مرچنٹ کو سمن جاری کردیا ہے جس میں انہیں کمیٹی کے سامنے پیش ہوکر اپنا بیان ریکارڈ کرانے اور شواہد پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزیرداخلہ نے ملک بھر کے سیکیورٹی اور انٹیلی جنس اداروں کو مراسلہ بھی بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ان کے پاس اس حوالے سے کسی بھی قسم کی معلومات ہوں وہ ایف آئی اے کے ساتھ شیئر کریں۔

واضح رہے کہ سرفراز مرچنٹ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بیان ریکارڈ کیا تھا کہ لندن میں مقیم ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے گھر سے اسلحے کی کئی فہرستیں برآمد ہوئی تھیں جب کہ انہوں اپنے بیان میں منی لانڈرنگ سے متعلق دستاویزات کا بھی ذکر کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں