کراچی کے حالات میں سیاسی مجبوریاں آڑے آجاتی ہیںنبیل گبول

اداروںکے درمیان محاذآرائی پاکستان کے حق میں بہتر نہیں،احتساب سب کاہوناچاہیے،حیدررضوی


Monitoring Desk November 09, 2012
اسلم بیگ نے مجھے بھی پیسے بھجوائے تھے، اعجاز الحق، ’’ٹودی پوائنٹ‘‘میں شاہ زیب خانزادہ سے گفتگو، فوٹو: فائل

پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا ہے کہ حکومت کراچی کے حالات ٹھیک کرنیکا عزم رکھتی ہے۔

تاہم بعض اوقات سیاسی مجبوریاں آڑے آجاتی ہیں اورحکومت کو قانون نافد کرنیوالے اداروںکا تعاون بھی حاصل نہیں ہوتاجو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ اس بار کراچی میں پرامن الیکشن ہوںگے اورخون خرابہ نہیں ہوگا وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ ایکسپریس نیوزکے پروگرام ٹو دی پوائنٹ کے میزبان شاہ زیبخانزادہ سے گفتگومیں انھوں نے کہاکہ صغر خان کیس میں جن سیاستدانوں نے پیسے لیے ہیں ان کو نااہل قرار دیا جائے2009 پنجاب میں گورنر راج قانون کے مطابق لگایا گیا۔ایم کیو ایم کے رہنما حیدر عباس رضوی نے کہا کہ ہمارا کل بھی موقف تھا اورآج بھی ہے کہ اداروں کے درمیان محاذ آرائی اور کشیدگی پاکستان کے حق میں بہتر نہیں۔

احتساب تو بہرحال سب کا ہی ہونا چاہیے۔مسلم لیگ (ضیاء ) کے سربراہ اعجاز الحق نے کہا کہ جنرل اسلم بیگ کا یہ کہنا بالکل غلط ہے کہ وہ اسد درانی کی سرگرمیوں سے لاعلم تھے۔ وہ اس ساری کارروائی میں پوری طرح ملوث تھے بلکہ اس کو ہیڈ کررہے تھے اسلم بیگ کے یونس حبیب سے براہ راست تعلقات تھے۔ 1990ء کے الیکشن میںبریگیڈیئرامتیاز ایک تھیلے میں5لاکھ لیکرآئے اورمیری والدہ سے کہا کہ یہ اعجازکے الیکشن کیلیے جنرل اسلم بیگ نے بجھوائے ہیں،مگرانھوں نے لینے سے انکارکر دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں