ایفی ڈرین کیس میں گرفتار ملزم ندیم ظفرکیخلاف چالان پیش

ملزم افتخارکی درخواست ضمانت پراے این ایف کو نوٹس جاری،ریکارڈطلب


Numainda Express November 09, 2012
ملزم افتخارکی درخواست ضمانت پراے این ایف کو نوٹس جاری،ریکارڈطلب ، فوٹو : فائل

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل بینچ نے ایفی ڈرین کوٹہ الاٹمنٹ کیس میںگرفتار بارلیکس کمپنی کے ڈائریکٹر افتخار احمد بابرکی ضمانت کی درخواست سماعت کیلیے منظورکرتے ہوئے اے این ایف کو نوٹس جاری کرکے13 نومبرکو ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔

جبکہ دیگرگرفتار ملزمان سابق ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر اسد حفیظ،چوہدری عنصر فاروق،کرنل (ر) طاہر الودودکی ضمانت کی درخواستوں کی سماعت بھی13نومبر تک ملتوی کر دی ۔جسٹس اعجاز احمد اور جسٹس ملک شہزاد احمد خان پر مشتمل بنچ نے وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین کے اے این ایف کی طرف سے تمام22بینک اکاؤنٹ منجمدکرنے اور تمام جائیدادکی فروخت و ٹرانسفر روکنے کیخلاف دائر دونوں پٹیشنوںکی سماعت14نومبر تک ملتوی کر دی۔انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے ایفی ڈرین کیس میں نامزد فرینڈز فارما لاہورکے ڈائریکٹر ندیم ظفرکیخلاف مقدمہ کی سماعت19نومبر تک ملتوی کر دی ۔ ملزم کیخلاف چالان بھی پیش کر دیا گیا ہے اس پر500 کلو ایفی ڈرین حاصل کرکے اسے غیر قانونی طور پر فروخت کرنے کا الزام ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |