آج کل کی فلموں میں میرے لیے کوئی کردار نہیں فریدہ جلال

ماضی میں جس طرح کے رول ملتے رہے اس طرح کے کرداروں کی آج کی فلموں میں شدید کمی ہے، فریدہ جلال


Showbiz Desk March 09, 2016
ماضی میں جس طرح کے رول ملتے رہے اس طرح کے کرداروں کی آج کی فلموں میں شدید کمی ہے، فریدہ جلال ۔فوٹو : فائل

لیجنڈری اداکارہ فریدہ جلال نئی بھارتی فلموں کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ آج کل کی فلموں میں ان کے لیے کوئی کردار تخلیق نہیں کیا جارہا جس سے انھیں بہت مایوسی ہورہی ہے۔

فریدہ جلال کا کہنا تھا کہ ماضی میں انھیں جس طرح کے رول ملتے رہے ہیں اس طرح کے کرداروں کی آج کی فلموں میں شدید کمی ہے۔انھوں نے ماضی کی اپنی یادگار فلموں''دل والے دلہنیا لے جائیں گے'' پکار اور ''دل تو پاگل ہے'' کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ مذکورہ فلمیں اپنے اچھوتے کرداروں اور کہانی کی وجہ سے شہرہ آفاق ثابت ہوئیں۔انھوں نے وہ آج بھی ایسی ہے لازوال کردار کرنے کی متمنی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں