زمبابوے نے ہانگ کانگ کے ارمان ٹھنڈے کر دیئے

افغانستان نے بھی اسکاٹ لینڈ کو14رنز سے ہی مات دی، شہزاد اور اصغر ستنکزئی نے نصف سنچریاں بنائیں

افغانستان نے بھی اسکاٹ لینڈ کو14رنز سے ہی مات دی، شہزاد اور اصغر ستنکزئی نے نصف سنچریاں بنائیں۔ فوٹو: اے ایف پی

RAWALPINDI:
آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کوالیفائنگ راؤنڈ کے پہلے میچ میں زمبابوے نے ہانگ کانگ کے ارمان ٹھنڈے کرتے ہوئے 14 رنز سے فتح سمیٹ لی، افغانستان نے اسکاٹ لینڈ کو بھی 14 رنز سے ہی مات دی.

تفصیلات کے مطابق ناگپور میں زمبابوے نے ہانگ گانگ کو 14رنز سے شکست دیدی، فاتح ٹیم اچھا آغاز نہ کرسکی، ہیملٹن مساکیڈزا(20)رن آؤٹ ہوئے تو رچرڈ متمبامی کھاتہ بھی نہ کھول سکے، سین ولیمز(12) بولڈ ہوئے تو سکندر رضا(3) بھی رن آؤٹ ہوگئے، 62 رنز کے سفر میں 4وکٹیں گرنے کے بعد ووسی سبانڈا نے 59 رنز کی اننگزکھیلی، انھوں نے میلکم والر(26)کے ہمراہ 61 رنز کی شراکت بنائی، ایلٹن چگمبرا صرف 13گیندوں پر 30رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔


اس دوران تریپانوبغیر کھاتہ کھولے چلتے بنے، ویلنگٹن مساکیڈزا (2) رن آؤٹ ہونے والے تیسرے بیٹسمین بنے، زمبابوے نے 8وکٹ پر 158رنز بنائے،تنویر افصل اور اعزاز خان نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں ہانگ کانگ کی جانب سے اوپنر جیمی ایٹکنسن نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے53 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، اس دوران ریان کیمبل اور بابر حیات 9،9 جبکہ مارک چیپمین 19رنز بناکر ان کا ساتھ چھوڑ گئے، جیمی ایٹکنسن کی وکٹ گرنے کے بعد تنویر افضل31 پر ناٹ آؤٹ رہے۔

انوشمان نے13رنز بنائے، نزاکت خان کھاتہ نہ کھول پائے ،ناکام ٹیم پوری کوشش کے باوجود 144 رنز تک محدود رہی۔دوسرے میچ میں افغانستان نے اسکاٹ لینڈ کو 14رنز سے مات دیدی، فاتح ٹیم نے نور علی زدران(17) کی وکٹ تیسرے اوور میں گنوائی، محمد شہزاد جارحانہ 61رنز کی اننگز کے دوران ٹوٹل 107تک پہنچاکر آؤٹ ہوئے،گلبدین نائب12،محمد نبی ایک اور شفیق اللہ 14رنز بناسکے، اصغر 55پر ناٹ آؤٹ رہے۔

افغانستان نے 5وکٹ پر 170کا مجموعہ ترتیب دیا،مارک واٹ، جوش ڈیوے اور الیسڈائرایونز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں اسکاٹ لینڈ نے پُراعتماد آغاز کیا،اوپنر کیل کوئٹزر نے40 رنز بناکر میدان چھوڑا تو 9ویں اوور میں 84کا مجموعہ بن چکا تھا، ایک رن کے اضافے سے دوسرے اوپنر جارج مونسے (41)کی اننگز کا بھی اختتام ہوا، کولم میکلوڈصرف 2 پر رن آؤٹ ہوگئے، بیرنگٹن نے 8پر وکٹ گنوائی تو ٹیم کو فتح کے لیے 42گیندوں پر 63رنز درکار تھے، مگر ٹیم میٹ میچان (36)کی مزید ایک وکٹ گنواکر 156 رنز ہی بنا پائی،مومسین 17پر ناٹ آؤٹ رہے، راشد خان 2 جبکہ محمد نبی اور سمیع اللہ شنواری ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔
Load Next Story