کعبۃ اللہ میں حطیم پرنئے شانداربرقی قمقمے نصب کر دیے گئے
حضرت ابراہیمؑ نے اللہ تعالیٰ کے حکم سے کعبۃ اللہ کی تعمیر نو کی تھی
کعبۃ اللہ کی زیریں بیرونی دیوار حطیم کے بائیں جانب سبز رنگ کے نئے شانداربرقی قمقمے نصب کردیے گئے، یہ ایک میٹر بلند ہیں اور انھیں سفید رنگ کے قمقموں کی جگہ لگایا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حطیم کعبہ کی نیم گولائی والی زیریں دیوار ہے، یہ کعبہ کی شمال مغربی سمت کے بالمقابل ہے مگراس سے جڑی ہوئی نہیں ہے، اس دیوار کی اونچائی 90 سینٹی میٹراورگہرائی ڈیڑھ میٹر ہے۔
یہ برقی قمقمے اس جگہ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں جہاں سے حضرت اسماعیل ؐکعبہ کی تعمیر کیلیے اپنے والد گرامی حضرت ابراہیمؑ کو اینٹیں اور پتھر پکڑا رہے تھے، حضرت ابراہیمؑ نے اللہ تعالیٰ کے حکم سے کعبۃ اللہ کی تعمیر نو کی تھی۔