ایم کیو ایم کے مرکزسے گرفتار26 کارکنان پر فرد جرم عائد

ملزمان نے صحت جرم ماننے سے انکار کردیا۔


ویب ڈیسک March 09, 2016
رینجرز نے 11 مارچ 2011 کو نائن زیرو پر چھاپہ مار کر ایم کیو ایم کے درجنوں کارکنوں کو حراست میں لیا تھا۔ فوٹو: فائل

عدالت نے نائن زیرو سے گرفتار ایم کیو ایم کے 26 کارکنوں پر مختلف مقدمات میں فرد جرم عائد کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مختلف مقدمات میں نائن زیرو سے گرفتار ہونے والے ایم کیو ایم کے 26 کارکنان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا، اس موقع پرانسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج نےعبید کے ٹو، نادر شاہ، فیصل موٹا اور فرحان سمیت متحدہ کے 26 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی تاہم ملزمان نے صحت جرم ماننے سے انکار کردیاِ، عدالت نے شواہد اور گواہان کو طلب کر لیا۔

واضح رہے کہ رینجرز نے 11 مارچ 2011 کو ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپہ مار کر ایم کیو ایم کے درجنوں کارکنوں کو حراست میں لیا تھا، ملزمان پر قتل، اقدام قتل، دھماکا خیز مواد اور دیگر اسلحلہ رکھنے کے مقدمات درج ہیں۔ ان میں سے عبید کے ٹو پر قتل جب کہ نادر شاہ فیصل موٹا اور فرحان پر قتل، اقدام قتل اور پولیس کے ساتھ مقابلے کے مقدمات درج ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔