امریکا کا داعش کے ’وزیر جنگ‘ ابو عمر الشیشانی کی ہلاکت کا دعویٰ

الشیشانی کو لڑاکا طیاروں اور بغیر پائلٹ جاسوس طیاروں نے شامی شہر الشدادی کے قریب نشانہ بنایا، امریکی حکام


ویب ڈیسک March 09, 2016
الشیشانی ابوبکر البغدادی کا قریبی ساتھی سمجھا جاتا تھا اور اس کے زندہ یا مردہ ہونیکی اطلاع دینے پر 50 لاکھ ڈالر انعام مقرر تھا۔ فوٹو: فائل

امریکی حکام نے داعش کے اہم ترین کمانڈر اور 'وزیر جنگ' ابو عمر الشیشانی کی شام میں فضائی کارروائی کے دوران ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔

عرب ویب سائٹ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ابو عمر الشیشانی، جسے پینٹا گون داعش کا وزیر جنگ تصور کرتا تھا، منگل اور بدھ کی درمیانی شب شام میں امریکی فضائی حملے میں ہلاک ہو گیا۔ امریکی حکام کے مطابق الشیشانی کو لڑاکا طیاروں اور بغیر پائلٹ جاسوس طیاروں نے مشترکہ کارروائی میں شامی شہر الشدادی کے قریب نشانہ بنایا، ابو عمر الشیشانی کی ہلاکت کو داعش کے خلاف کارروائیوں میں بڑی کامیابی ہے۔

داعش کمانڈر ابو عمر الشیشانی امریکا کو انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل تھا اور اس کے بارے میں زندہ یا مردہ اطلاع دینے والے کے لئے 50 لاکھ امریکی ڈالر انعام مقرر تھا۔ ابو عمر الشیشانی 1986 کو جارجیا میں پیدا ہوا اور کافی عرصے سے داعش سے منسلک تھا، اسے داعش کے خلیفہ ابوبکر البغدادی کا انتہائی قریبی ساتھی سمجھا جاتا تھا اور وہ داعش میں متعدد اہم فوجی عہدوں پر فائز رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔