سندھ بھر میں2 دن بعد سی این جی اسٹیشنز کھل گئےگاڑیوں کی لمبی قطاریں

کراچی میں سی این جی اسٹیشنزکھلتے ہی سرکاری چھٹی کے باوجود لوگ گاڑیوں میں گیس ڈلوانے لگے


ویب ڈیسک November 09, 2012
کراچی میں سی این جی اسٹیشنزکھلتے ہی سرکاری چھٹی کے باوجود لوگ گاڑیوں میں گیس ڈلوانے لگے، فوٹو : آن لائن، فائل

KARACHI: سندھ بھر میں 2 دن بعد سی این جی اسٹیشنز کھل گئے جس کے باعث گیس اسٹیشنز پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

سوئی سدرن نے بھٹ گیس فیلڈ میں مرمت کے باعث بدھ کی صبح 9 بجے سے 2 دن کیلئے کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی سپلائی بند کردی تھی۔

آج صبح 48 گھنٹوں بعد کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنزکھلتے ہی گیس اسٹیشنز پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ، اس موقع پر شہریوں کا کہنا تھا کہ کل صبح 9 بجے سے ہفتہ وارشیڈول کے تحت سی این جی اسٹیشنز بند کردیئے جائیں گے اس لیے وہ آج چھٹی کے روز گاڑیوں میں گیس بھروانے آ گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں