سندھ بھر میں2 دن بعد سی این جی اسٹیشنز کھل گئےگاڑیوں کی لمبی قطاریں

کراچی میں سی این جی اسٹیشنزکھلتے ہی سرکاری چھٹی کے باوجود لوگ گاڑیوں میں گیس ڈلوانے لگے

کراچی میں سی این جی اسٹیشنزکھلتے ہی سرکاری چھٹی کے باوجود لوگ گاڑیوں میں گیس ڈلوانے لگے، فوٹو : آن لائن، فائل

KARACHI:
سندھ بھر میں 2 دن بعد سی این جی اسٹیشنز کھل گئے جس کے باعث گیس اسٹیشنز پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔


سوئی سدرن نے بھٹ گیس فیلڈ میں مرمت کے باعث بدھ کی صبح 9 بجے سے 2 دن کیلئے کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی سپلائی بند کردی تھی۔

آج صبح 48 گھنٹوں بعد کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنزکھلتے ہی گیس اسٹیشنز پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ، اس موقع پر شہریوں کا کہنا تھا کہ کل صبح 9 بجے سے ہفتہ وارشیڈول کے تحت سی این جی اسٹیشنز بند کردیئے جائیں گے اس لیے وہ آج چھٹی کے روز گاڑیوں میں گیس بھروانے آ گئے ہیں۔
Load Next Story