کراچی میں جمعے سے تیز بارش کی پیش گوئی
بارشوں کا سلسلہ اتوار تک جاری رہے گا، ترجمان محکمہ موسمیات
محکمہ موسمیات نے شہر میں جمعے سے بارشوں کی پیش گوئی کی ہے اور بارشوں کا یہ سلسلہ اتوار تک برقرار رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا ہوا کا کم دباؤ اس وقت مشرقی ایران پر سمندر میں موجود ہے، جو جمعرات کو پاکستان میں داخل ہوگا، جمعرات کی شام سے بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں بارشیں شروع ہوجائیں گی جب کہ شہر قائد میں گہرے بادل چھاجائیں گے تاہم شہر میں بارش جمعے کو ہوگی۔
محکمہ موسیات کا کہنا ہے کہ بالائی فضاؤں میں ہوا کے کم دباؤ کی گہرائی زیادہ ہونے کی وجہ سے جمعے کے روز بلوچستان کے ساحلی علاقوں اور کراچی میں شدید جب کہ ہفتے اور اتوار کو معتدل بارشوں کا امکان ہے۔