برمنگھم ملالہ یوسف زئی کی حالت بہتر ہورہی ہے ویڈیوجاری

60 ہزار افراد نے ملالہ کے لئے نوبل انعام کی پیٹیشن کی حمایت کردی ہے۔ برطانوی پریس کمیشن

ملالہ کی سپورٹ پردنیا بھر کے شکرگزارہیں، والد۔ فوٹو رائٹرز

ڈاکٹرز کے مطابق ملالہ یوسف زئی کی حالت بہتر ہورہی ہے، برطانیہ نے ملالہ کی نئی ویڈیوجاری کردی۔

ملالہ یوسف زئی برمنگھم کے کوئن الزبتھ اسپتال میں زیر علاج ہیں،ڈاکٹرز کے مطابق ملالہ کی حالت بہتری کی طرف جارہی ہے، انہوں نےایک بارپھرعلم کی شمع ہاتھ میں تھام لی ہے۔


برطانیہ نے ملالہ کی نئی ویڈیوجاری کردی ہے جس میں وہ مختلف کارڈزاورکتابوں کےساتھ بیٹھی ہوئی ہیں، اس موقع پر ان کے والد کا کہنا تھا کہ ملالہ کی جس طرح دنیا بھر میں حمایت کی گئی اس پر ان سب کا شکرگزار ہوں۔

برطانوی پریس کمیشن کے مطابق 60 ہزار افراد نے ملالہ کے لئے نوبل انعام کی پیٹیشن کی حمایت کردی ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story