سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ بان کی مون کا 10 نومبر کو ملالہ ڈے منانے کا اعلان
ملالہ یوسف زئی دنیا کے 6 کروڑ تعلیم سے محروم بچوں کے لئے مشعل راہ ہے ، با ن کی مون
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے 10 نومبر کو ملالہ ڈے منانے کا اعلان کیا ہے۔
اپنے ایک ویڈیو پیغام میں بان کی مون نے کہا کہ ملالہ یوسف زئی دنیا کے 6 کروڑ تعلیم سے محروم بچوں کے لئے مشعل راہ ہے ، انہوں نے کہا کہ تعلیم ترقی اور برداشت کا راستہ ہے ۔
با ن کی مون کا کہنا تھا کے میرے خصوصی مشیر برائے تعلیم سابق برطانوی وزیر اعظم گورڈن براؤن ملالہ ڈے کے موقع پر ملالہ کے حق میں یاداشت پیش کریں گے
واضح رہے کہ ملالہ یوسف زئی کو سوات میں اسکول سے گھر جاتے ہوئے وین میں گولی کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی تھی۔ ملالہ ان دنوں نے برطانیہ کے شہر برمنگھم میں زیرعلاج ہیں۔