متحدہ عرب امارات میں طوفانی بارشیں شارجہ میں سیلاب کی وارننگ جاری

شدید بارشوں اور ژالہ باری کے باعث ابوظہبی ائیرپورٹ کی چھت کئی مقامات سے ٹوٹ گئی ، سول ایوی ایشن


ویب ڈیسک March 09, 2016
شدید بارشوں اور ژالہ باری کے باعث ابوظہبی ائیرپورٹ کی چھت کئی مقامات سے ٹوٹ گئی ، سول ایوی ایشن . فوٹو:فائل

AHMEDABAD: متحدہ عرب امارات میں شدید بارشوں کے باعث کاروبار زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا جب کہ شارجہ میں سیلاب کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات میں شدید بارش کے بعد نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی اورگزشتہ کئی برسوں میں تیز بارشوں کا ریکارڈ بھی ٹو ٹ گیا۔ تیز بارش کے باعث تمام پروازیں منسوخ، شاپنگ مرکز گلوبل ویلج اور تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے۔ دبئی کی سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کررہی ہیں، دبئی کے بلدیہ حکام نے شارجہ میں سیلاب کی وارننگ جاری کرتے ہوئے عوام کو گھروں میں رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں اور کہا ہے کہ تیز ہواؤں کے دورانیئے میں شیشے کے دروازوں سے دور رہا جائے۔

دوسری جانب سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ شدید بارش، ژالہ باری اور تیز ہواؤں کے باعث ابوظہبی ائیرپورٹ کی چھت کئی مقامات سے ٹوٹ گئی اور ایئرپورٹ پر کھڑے چھوٹے طیارے آپس میں ٹکرا گئے جب کہ ابوظہبی میں ہونے والے ائیرشو کی تمام تقریبات بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کا شمار دنیا کے 10 خشک ترین ممالک میں ہوتا ہے اور یہاں گرمی کی شدت بھی دیگر ممالک کی نسبت زیادہ ہوتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں