خدشات دور ہونے تک قومی ٹیم کو بھارت نہیں بھیجیں گے شہریار خان

بی سی سی آئی نے پاک بھارت میچ دھرم شالا سے کولکتہ منتقل کرنے پر باضابطہ آگاہ کردیا ہے، چیئرمین پی سی بی


ویب ڈیسک March 09, 2016
بی سی سی آئی نے پاک بھارت میچ دھرم شالہ سے کولکتہ منتقل کرنے پر باضابطہ آگاہ کردیا ہے، چیئرمین پی سی بی، فوٹو؛ فائل

چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا ہے کہ پاک بھارت میچ دھرم شالا سے کولکتہ منتقل کرنے کا خیر مقدم کرتے ہیں جب کہ پاکستان کے خدشات دورہونے تک ٹیم بھارت نہیں بھیجیں گے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کا کہنا تھا کہ ششانک منوہر نے آج مجھ سے فون پر رابطہ کیا اور میچ کا مقام تبدیل کرنے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ دھرم شالا میں میچ مناسب نہیں سمجھتے جب کہ ششانک منوہرنے ڈیو رچرڈسن کو بھی بتایا کہ پاکستان ٹیم کو سیکیورٹی خدشات ہیں۔

شہریار خان نے پاک بھارت میچ دھرم شالا سے کولکتہ منتقل کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت بھارتی حکومت سے یقین دہانی چاہتی ہے اس لیے پاکستان کے خدشات دور ہونے تک قومی ٹیم بھارت نہیں بھیجیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ویمن اورمین کرکٹ ٹیم کی روانگی اسی لیے تاخیر کا شکار ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ دھرم شالا میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر 19 مارچ کو ہونے والا پاک بھارت میچ کولکتہ منتقل کردیا گیا ہے جب کہ وزیراعظم نے وزارت داخلہ کے اطمینان پر قومی ٹیم کو بھارت جانے کی اجازت دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔