ایکسپریس کے نام سے جعلی ویب سائٹس فیس بک اور ٹوئٹر اکاؤنٹس کا انکشاف

ایکسپریس کے نام سے چلنے والی دیگر ویب سائٹس اور اس کے فیس بک پیجز کا ایکسپریس نیوز سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ایکسپریس کے نام سے چلنے والی دیگر ویب سائٹس اور اس کے فیس بک پیجز کا ایکسپریس نیوز سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

KARACHI:
ایکسپریس کے نام سے جعلی ویب سائٹس اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک اور ٹوئٹر پر جعلی اکاؤنٹس کا انکشاف ہوا ہے جس کے ذریعے انٹرنیٹ صارفین کو گمراہ کن خبریں دی جارہی ہیں جب کہ ان پیجز اور ویب سائٹس سے ایکسپریس میڈیا گروپ کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

ایکسپریس نیوز کی ویب سائٹ ''ایکسپریس ڈاٹ پی کے www.express.pk '' ہی ایکسپریس ٹی وی چینل کی حقیقی ویب سائٹ ہے تاہم اس حوالے سے چلنے والی دیگر ویب سائٹس کا ایکسپریس نیوز چینل یا اس کی ویب سائٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ایکسپریس نیوز کی ویب سائٹ کے سوشل میڈیا پر چلنے والے فیس بک پیج کا اصل ایڈریس www.facebook.com/expressnewspk ہے۔


ایکسپریس کے نام سے جعلی ویب سائٹس اور اس کے جعلی فیس بک پیجز کا انکشاف ہوا ہے جس کے ذریعے صارفین کو گمراہ کن خبریں دی جارہی ہیں اور ان خبروں کے ذریعے غلط اطلاعات پھیلائی جارہی ہیں جب کہ جعلی پیجز کی جانب سے ''لوگو'' بھی ایکسپریس نیوز چینل کا استعمال کیا ہے جس کا مقصد ایکسپریس نیوز چینل اور اس کی ویب سائٹ کی مقبولیت سے فائدہ اٹھانا ہے۔

ایکسپریس نیوز گروپ نے جعلی فیس بک پیجز اور اس نام سے جعلی ویب سائٹس بنانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے تاہم ایکسپریس ویب سائٹ اور نیوز چینل کی انتطامیہ کی عوام سے اپیل ہے کہ اس طرح کی جعلی ویب سائٹس اور جعلی فیس بک پیجز پر شیئر ہونے والی خبروں پر یقین نہ کریں کیونکہ ایکسپریس کا کام تصدیق شدہ اور بغیر کوئی سنسنی پھیلائے خبریں فراہم کرنا ہے۔

Load Next Story