ڈیرہ بگٹیمسجد میں دھماکا رکن قومی اسمبلی احمدان بگٹی سمیت 11افراد زخمی

دھماکا گول چوک کے قریب واقع مسجد کے احاطے میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد ہوا،پولیس


ویب ڈیسک November 09, 2012
دھماکا گول چوک کے قریب واقع مسجد کے احاطے میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد ہوا،پولیس فوٹو : فائل

ISLAMABAD: مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں رکن قومی اسمبلی احمدان بگٹی سمیت11 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکا گول چوک کے قریب واقع مسجد کے احاطے میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد ہوا، مسجد کے احاطے میں نامعلوم افراد بم نصب کرکے فرارہوگئے تھے اورجیسے نماز جمعہ ختم ہوئی اس کے بعد دھماکا ہوگیا۔ تمام زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ احمدان بگٹی کو ایف سی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد پولیس اور فرنٹیر فورس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں