اسلام آباد تعلیم حاصل کرنا ہربچے کا بنیادی حق ہےگورڈن براؤن

حکومت جہالت اورغربت کے خاتمے کے لئے جنگ لڑتی رہے گی،صدرآصف زرداری


ویب ڈیسک November 09, 2012
چوں کی تعلیم کے لئے حکومت پاکستان کے اقدامات قابل تحسین ہیں،گورڈن براؤن۔ فوٹو ایکسپریس

ISLAMABAD: سابق برطانوی وزیراعظم گورڈن براؤن نے کہا ہے کہ وہ ملالہ یوسف زئی سے اظہار یکجہتی کے لئے پاکستان آئے ہیں، تعلیم حاصل کرنا ہربچے کا بنیادی حق ہے۔

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے وسیلہ تعلیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورڈن براؤن نے کہا کہ میں نے ملالہ یوسف زئی اور ان کے والد سے برمنگھم میں ملاقات کی تھی، انہوں نے کہا کہ میرے پاکستان آنے کا مقصدبھی ملالہ یوسف زئی سے اظہاریکجہتی کرنا ہے۔

سابق برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ عالمی برادری بچوں کی تعلیم کے لئے پاکستان کی مدد کررہی ہے، انہوں نے کہا کہ ہر بچے کو پرائمری تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملنا چاہئے کیونکہ تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے، ان کا کہنا تھا کہ وہ حکومت پاکستان کے اس اقدام کی حمایت کرتے ہیں جس کے تحت 2015 کے آخر تک پاکستان کا ہربچہ تعلیم کے حصول کے لئے اسکول میں داخلہ لے سکے گا۔

گورڈن براؤن نے کہا کہ بچوں کی تعلیم کے لئے حکومت پاکستان کے اقدامات قابل تحسین ہیں، انہوں نے بتایا کہ برطانیہ میں 60 ہزار سے زائد افراد نے ملالہ کے لئے نوبل انعام کی پیٹیشن کی حمایت پر دستخط کئے ہیں۔

اس موقع پرصدر آصف زرداری نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت جہالت اورغربت کے خاتمے کے لئے جنگ لڑتی رہے گی ،انہوں نے کہا کہ وسیلہ تعلیم پروگرام کے تحت 30 لاکھ بچوں کو تعلیمی وظائف دیئے جائیں گے۔

صدرآصف زرداری نے سابق برطانوی وزیراعظم گولڈن براؤن کو اپنی اورعوام کی جانب سے پاکستان آنے پر خوش آمدیدبھی کہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں