پی سی بی نے محمد یوسف اور شاہد آفریدی کے پریزیڈنٹ کپ کھلینے پر پابندی عائد کردی

پی سی بی نے دونوں کھلاڑیوں کو ٹورنامنٹ پلیئرز کی حتمی فہرست میں شامل نہیں کیا


ویب ڈیسک November 09, 2012
پی سی بی نے دونوں کھلاڑیوں کو ٹورنامنٹ پلیئرز کی حتمی فہرست میں شامل نہیں کیا. فوٹو فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے محمد یوسف اور شاہد آفریدی کے پریزیڈنٹ کپ کھلینے پر پابندی عائد کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق کپتان محمد یوسف پورٹ قاسم اتھارٹی جبکہ شاہد خان آفریدی یو بی ایل کی طرف سے پریذیڈنٹ ٹرافی کھیلنے کے خواہش مند تھے مگر پی سی بی نے دونوں کھلاڑیوں کو ٹورنامنٹ پلیئرز کی حتمی فہرست میں شامل نہیں کیا۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان دونوں کرکٹرز کے نام پہلے نہیں بھجوائے گئے تھے اس لئے اب ان دونوں کھلاڑیوں پر پریزیڈنٹ کپ کھلینے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں