کراچیحیدرآباداورخیرپور میں ڈبل سواری پرپابندی لگادی گئی

پابندی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا

پابندی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا. فوٹو پی پی آئی

حکومت سندھ نے کراچی، حید رآباد اور خیر پور میں آج رات 12 بجے سے 11محرام الحرام تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگادی ہے۔

وزیر اعلی ہاؤس کراچی میں امن وامان کے حوالے سے اعلیٰ سطح کااجلاس ہوا۔جس میں محرم الحرام کے حوالے سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پروزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ہدایت کی کہ صوبے کے داخلی اور خارجی راستوں ، ریلوے اسٹیشنوں اور ساحلی علاقوں پر ہائی پاور اسکینرز لگائے جائیں ۔بسوں اورکوچزکی سخت چیکنگ کی جائے۔جبکہ حساس علاقوں میں نئی چوکیاں بھی قائم کی جائیں۔


اجلاس میں رینجرز ہیڈ کوارٹر پر حملے میں شہید ہونےو الے اہلکاروں کے لواحقین کو20 لاکھ روپے فی کس معاوضہ اورشہداکے بیٹے یا بیٹی کو ملازمت دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ محرم الحرام کے حوالے سے ملک بھر میں سیکیورٹی کے انتظامات انتہائی سخت کردیئے گئے ہیں اور اس حوالے سے گذشتہ روز وزیر داخلہ رحمان ملک کی زیر صدارت ایک اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں ملک بھر میں امن وامان کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔
Load Next Story