سپرہائی وے پر مقابلے میں کالعدم تنظیم کے 3 دہشتگرد ہلاک ایس ایس پی راؤ انوار

دہشت گرد ناردرن بائی پاس کے قریب پولیس چوکی پر حملہ کرکے فرار ہورہے تھے، ایس ایس پی ملیر


ویب ڈیسک March 09, 2016
دہشت گرد ناردرن بائی پاس کے قریب پولیس چوکی پر حملہ کرکے فرار ہورہے تھے، ایس ایس پی ملیر، فوٹو؛ فائل

پولیس نے سپر ہائی وے ناردرن بائی پاس کے قریب کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے جب کہ ایک دہشت گرد فرار ہوگیا۔

ایس ایس پی ملیر راو انوارکے مطابق سپرہائی وے ناردرن بائی پاس کےقریب پولیس چوکی پر 4 دہشت گردوں نے حملہ کیا جس کے بعد پولیس نے حملہ آوروں کا تعاقب کیا اور اس دوران سپرہائی وے پر ناردرن بائی پاس کے قریب پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں پولیس کی جوابی فائرنگ سے 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ان کا ایک ساتھی فرار ہوگیا۔

ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جو دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے جب کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد ہواہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |