برطانیہ کے بعد امریکا نے بھی غلام احمد بلورکے داخلے پرپابندی لگادی

امریکی سفارتخانے کے ترجمان نے اس واقعے پرکسی بھی قسم کا تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔


Hassan Ali November 09, 2012
امریکا اور برطانیہ میں داخلے پر عائد پابندی سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہاں فکراورپریشانی کی بات اس وقت ہوتی جب مکہ یا مدینہ جانے سے روکا جاتا۔ غلام بلور،فوٹو: اے ایف پی/ فائل

اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے نے وفاقی وزیر ریلوےغلام احمد بلور اور ان کی اہلیہ کے ویزے منسوخ کر کے ان پر امریکا میں داخلے پر پابندی لگادی ہے۔

وفاقی وزیر غلام احمد بلور نے بتایا کہ آج امریکی سفارتخانے کی جانب سے انہیں ایک کال موصول ہوئی جس میں میرے اورمیری اہلیہ کے ویزے کی منسوخی اور داخلے پر پابندی سے متعلق بتایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امریکا اور برطانیہ میں داخلے پر عائد پابندی سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہاں فکراورپریشانی کی بات اس وقت ہوتی جب مکہ یا مدینہ جانے سے روکا جاتا۔

دوسری جانب امریکی سفارتخانے کے ترجمان نے اس واقعے پرکسی بھی قسم کا تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیرریلوے غلام احمد بلور نے گستاخانہ فلم بنانے والے شخص کو قتل کرنے پرایک لاکھ ڈالرانعام دینے کا اعلان کیا تھا۔ ان کے اس اعلان کے بعد برطانیہ نے پہلے ہی انہیں ناپسندیدہ شخص قرار دے کر ان کے داخلے پر پابندی عائد کررکھی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں